کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے ملاقات کی ۔وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات میںپی ایس ایل اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ چیئرمین پی سی بی نے اسلام آباد میں اسٹیڈیم کی تعمیر 2025ء تک مکمل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔