دبئی (جنگ نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں دو نئی گیندوں کے استعمال کے قانون میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس طرح بولرز کو ریورس سوئنگ میں مدد ملے گی اور بال اور بیٹ کے درمیان توازن بحال کیا جا سکے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مجوزہ تبدیلی کے مطابق ابتدائی 25 اوورز دو نئی گیندوں سے کرائے جائینگے اس کے بعد بولنگ ٹیم کو ایک گیند کو منتخب کرنے کا اختیار ہوگا ۔ سفارشات زمبابوے میں آئی سی سی بورڈ اجلاس میں زیرِ غور آئیں گی۔ میٹنگ میں ٹیسٹ کرکٹ میں یومیہ 90 اوورز یقینی بنانے کیلئے ’’کلاک‘‘ متعارف کرانے اور مینز انڈر 19 ورلڈ کپ آئندہ ٹی 20 فارمیٹ کے تحت کھیلنے کی تجویز بھی دی ہے۔