کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز ٹیم جوائن کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ جبکہ پشاور زلمی نے پاکستان کی معروف سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کو ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔ دریں اثناء ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر اسامہ میر نے کہا ہے کہ اچھی تیاریاں ہوئی ہیں، امید ہے کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔