کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام تھر جیپ ریلی کوالیفائنگ راؤنڈ کے شرکاء نے کینالز کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئےتمام گاڑیوں پر (مزید نہریں نہیں) کےبینرز آویزاں کردئیے، ریلی جمعے سے شروع ہوئی جس میں 64 مرد و خواتین ریسرشریک ہیں۔ ریس میں رکن سندھ اسمبلی نادر مگسی، رکن قومی اسمبلی عامر مگسی اور دیگر نے بھی حصہ لیا ہے، جیپ ریس کا ٹریک 100 کلو میٹر کا بنایا گیا ہے ۔