• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوربن بوش پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی، پروٹیز کرکٹرز کی معافی

کراچی (جنگ نیوز) پی سی بی نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی۔ پی سی بی کے مطابق 30 سالہ کوربن بوش کو پشاور زلمی نے 13 جنوری کو لاہور میں ہونے والے پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ لیکن انہوں نے معاہدے کے برخلاف بھارتی کرکٹ لیگ میں کھیلنے کو ترجیح دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا پی ایس ایل سے اپنا نام واپس لینے پر نادم ہوں اور پاکستانی عوام، پشاور زلمی کے مداح اور کرکٹ برادری سے معذرت کا طلب گار ہوں۔

اسپورٹس سے مزید