• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ کی شان بڑھانے غیر ملکی کرکٹرز کی پاکستان آمد جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی پلیئرز اسکواڈ کو جوائن کرنا شروع کردیا۔ بدھ کی صبح شان ایبٹ، کائل جیمیسن، عقیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچ گئے اور ہوٹل میں اسکواڈ کو جوائن کیا۔ رائلی روسو پہلے ہی ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں ۔ انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور نے اسلام آباد میں پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کیا۔ گزشتہ شب کراچی پہنچنے والے ڈیوڈ ولی، کرس جارڈن اور جوش لٹل نے ملتان سلطانز کے ساتھ پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے ترجمان کا کہنا ہے کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کی ناراضی اور پچ چھوڑ کر جانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ڈیوڈ وارنر ناراض ہوکر نہیں گئے، نہ ہی پچ چھوڑ کر گئے۔ ڈیوڈ وارنر نے اکیڈمی کی پریکٹس پچ پر 3 اوورز سے زائد بیٹنگ کی ۔ ڈیوڈ وارنر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراونڈ میں جاری انٹرا اسکواڈ میچ میں شریک تھے۔

اسپورٹس سے مزید