• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی پرچم سربلند، نور زمان انڈر 23 عالمی اسکواش چیمپئن بن گئے

  کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) نور زمان نے اسکواش کورٹس میں قومی پرچم سربلند کردیا۔ نمبر دو سیڈ پاکستانی نے دو سیٹ کے خسارے کے باجود اگلے تین سیٹ جیت کر مصری کھلاڑی کریم الطورکی کو شکست دیکر ورلڈ انڈر 23 اسکواش ٹائٹل حاصل کرلیا ۔ خواتین کے فائنل میں ٹاپ سیڈ فیروز ابوالخیر نے چین سنک یوک کو شکست دی۔ کریک کلب کراچی میں مہمان خصوصی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔نور زمان کو 5 ہزار 250 اور کریم التورکی کو 3 ہزار 450 ڈالر کا انعام دیا گیا۔ فائنل کے بعد میڈیا سےگفتگو میں نورزمان کا کہنا تھا کہ خسارے کے بعد سوچ یہی تھی کہ اپنےگیم پر فوکس کروں، آخری وقت تک فائٹ کرنے کا ذہن میں تھا، بس سوچا تھا کہ جو محنت کی اس کو ثابت کروں، ۔ ٹائٹل جیتنے پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نور زمان کو مبارک باد دی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر، سابق وزیر کھیل جنید علی شاہ،لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپئن اصلاح الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔

اسپورٹس سے مزید