کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان سپر لیگ معروف فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے،منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں بابر اعظم کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔تربیتی سیشن کے دوران بابر کو گیند پاؤں پر لگی جس کے بعد انہیں ڈریسنگ روم تک جانے میں مشکلات پیش آرہی تھی۔