کراچی (اسٹاف ر پورٹر) لاہور میں آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کوالیفائر میں بنگلہ دیش نےتھائی لینڈ کو178رنز سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے پہلے تین و کٹ پر271 رنز بنائے۔ نگار سلطانہ نے ایونٹ کی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے80 گیندوں پر15چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز بنائے، شرمین اختر 94 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں، جبکہ فرغانہ حق نے53 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 93رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ جنت الفردوس نے سات اور فاطمہ خانم نے 21 رنز کے عوض پانچ ،پانچ وکٹ لئے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جمعےکو ا سکاٹ لینڈ کے مدمقابل ہوگی۔