کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل ٹیموں کے سپہ سالاروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنی اپنی ٹیم کی جیت کے دعوے کیے ہیں، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا ایک اہم مقصد کھلاڑیوں کی تیاری اور انہیں سامنے لانا رہا ہے ۔ امید ہے کہ ہماری ٹیم اس سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ پشاور زلمی کے قائد بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں اپنا مرکز مضبوط ، خامیوں پر توجہ دی ہے، آئیں اور اپنی ٹیموں اور لیگ کو سپورٹ کریں، کنڈیشنز کے حساب سے بہترین کمبی نیشن بنایا ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سیزن اچھے نہیں رہے، اس بار اچھا کھیلنے اور شائقین کی تفریح کیلئے پر امید ہیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ لیگ کوئی بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی، پی ایس ایل ایک بہت بڑا برانڈ بن چکی ہے، شائقین اس کا پورا سال انتظار کرتے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنے شائقین کے سامنے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرجوش ہیں۔ کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ میں فائر پاور لانے کیلئے کامبی نیشن تبدیل کیا ہے، ابتدا ہی سے جارحانہ انداز میں کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔