پشاور(نمائندہ خصوصی)اے این پی، بزرگ رہنما و سابق وفاقی وزیر الحاج غلام احمد بلور، قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیرپائو، پختونخوا جمہوری اتحاد کے سربراہ سکندر حیات خان شیرپائو، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی، پشاور کے مئیر حاجی زبیر علی، پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر، صوبائی سیکرٹری مالیات سرتاج خان دوران پور، اے این پی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و سابق ہوم سیکرٹری خیبر پختونخوا سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ، مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ سینیٹر سید پیر صابر شاہ، سابق گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، مسلم کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، صوبائی سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر اطلاعات عبدالسبحان خان، صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید خان عباسی، مسلم کے صوبایئ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اختیار ولی خان،صوبائی نائب صدر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ، نیشنل پارٹی کے صدر شکیل وحید اللہ خان اور مسلم لیگ کے بزرگ رہنما و سابق سرپرست اعلیٰ فاتحہ خوانی کمیٹی مزار قائداعظم کراچی صالح محمد خان نے پشاور پریس کلب کے انتخابات میں ایم ریاض کو دوبارہ صدر منتخب ہونے اور سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو گورننگ باڈی کا ممبر اور دوسرے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کا نئے عہدیداروں پر بھر پور اعتماد قابل تحسین ہے۔