کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور میں 27ویں مرد، خواتین جوڈو چیمپئن شپ کے دوسرے دن آرمی اور واپڈا کے کھلاڑی چھائے رہے۔ اولمپئن شاہ حسین کی 110 کلو گرام، 66 کلوگرام کیٹگری میں محمد حسین ، 55 کے جی میں علی اکبر نے گولڈ میڈل جیتے۔ خواتین کے 70 کلوگرام میں واپڈا کی بینش ،48کلو گرام میں آرمی کی مناہل افتخار، 44 کلوگرام میں ارم شہزادی، 40 کلوگرام میں واپڈا کی کوثر اقبال نے گولڈ میڈل جیتے ۔