• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الوداع میسی! عظیم فٹبالر کا بین الاقوامی کیریئر تمام، شائقین آبدیدہ

بیونس آئرس (جنگ نیوز) ارجنٹائن کے 39 سالہ لیونل میسی بین الاقوامی فٹبال سے رخصت ہوگئے۔ بنین کے خلاف 3-0 کی فتح کے بعد کھچاکھچ بھرے ایستادیو مونومینتال اسٹیڈیم میں خصوصی تقریب ہوئی جہاں انہوں نے جذباتی خطاب کیا۔ جس میں اپنے آنجہانی والد کا ذکر کیا اور ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں یہ لمحہ کبھی ختم نہ ہو۔ میسی نے ارجنٹائن کیلئے سب سے زیادہ گول اور بین الاقوامی فٹبال میں65اسسٹس کا عالمی ریکارڈ، ورلڈکپ میں 34 میچز میں 21گول اور دو مرتبہ گولڈن بال جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا،2022میں ورلڈکپ اور 2021، 2024میں کوپا امریکا کی فتوحات بھی دلوائیں۔ ارجنٹائنی صدر خاویر میلئی اور فیفا صدر جیانی انفانتینو سمیت دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور مداحوں نے میسی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسپورٹس سے مزید