ٹوکیو (نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز کے دوران چین- جاپان کشیدگی اور عالمی حالات کے باعث چین، ایران، جاپان، قطر، عراق، لبنان، چائنیز تائی پے اور افغانستان کے بعض کھلاڑیوں کو نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں موصول ہوئیں۔ جاپانی اولمپکس کمیٹی نے خصوصی وکلاء اور ایک خفیہ اے آئی سسٹم فعال کیا تھا جس کی مدد سے 8ممالک کے کھلاڑیوں کو نازیبا کالز ملنے کا انکشاف ہوا، تحقیقات جاری ہیں۔ تمام مہمان ممالک کے کھلاڑی اور آفیشلز بحفاظت روانہ ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب میڈیکل کمیٹی اور اینٹی ڈوپنگ کمیشن کو بھی ذمے داریوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، چیئرمین ڈاکٹر سلطان البوسعیدی کے مطابق کھلاڑیوں کو مختلف ہوٹلوں اور ایک بحری جہاز میں ٹھہرانے کے سبب چیف میڈیکل آفیسرز کو رسائی اور 24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کرنے میں انتظامی مشکلات پیش آئیں۔