• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون، بولرز کا راج، بیٹنگ لائنیں لڑکھڑا گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے روز ایبٹ آباد میں غنی کی ٹیم پہلی اننگز میں 102 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ حارث رؤف نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ سرکاری ٹی وی نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر324رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ تیمور خان 97 رنزکے ساتھ نمایاں رہے ۔ راولپنڈی میں ایم آئی ٹی سلوشنز 223 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ حسنین ندیم نے 121 رنزبنائے۔ خالد عثمان نے چھ وکٹیں لیں ۔ جواب میں او جی ڈی سی ایل 193 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ دوسری اننگز میں ایم آئی ٹی سلوشنز نے ایک وکٹ پر 29رنز بنا لیے۔ اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی 217 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ شاہنواز دھانی پانچ جبکہ شہزاد گل کی چار وکٹیں حاصل کیں۔ ایس این جی پی ایل نے دو وکٹوں پر 140 رنز بنا لیے۔

اسپورٹس سے مزید