• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ہیسن نے واپسی کا پلان دیا، حسن نواز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز فائنل میں96 رنز کی اننگز کھیلنے والے بیٹر حسن نواز کا کہنا ہے کہ جب ڈراپ ہوا تھا تو مائیک ہیسن نے واپسی کیلئے پلان دیا تھا، میں نے بہت محنت کی۔ وہ بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی تیاری کیلئے پریکٹس سیشن سے قبل پریس کانفرنس کررہے تھے ۔ پاکستان اور سری لنکا کا پہلا میچ جمعے کی شام چھ بجے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے، بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پرفارمنس نہیں دے سکا تھا، بھارت دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے، پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لے کر آنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ غلطیوں سے سیکھا جاتا ہے، خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوتی۔ بھارت کے خلاف مستقبل میں بھی میچز آئیں گے۔ دریں اثنا پاکستان کے ساتھ سری لنکا کرکٹ ٹیم نے بھی پریکٹس کی۔

اسپورٹس سے مزید