کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اتوار کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے پہلا میچ سات گیندیں پہلے چار وکٹ سے جیت لیا۔ ہوم گراونڈ پر کپتان صاحبزادہ فرحان نے53 گیندوں پر89رنز بناکر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔نصف سنچری بنانے ولےمعاذ صداقت کا کہنا ہے کہ یہ میرا پہلاپچاس تھا بہت خوش ہوں،آنے والے میچ میں اچھا کرنے کی کوشش کروں گا،معاذ صداقت نے کہا کہ شاداب کسی کا حق مار کر آئے ،ایسی کوئی بات نہیں ،شاداب پرفارم کر کے آئے ، شاداب کی سلیکشن میرٹ پر ہوئی،پاور پلے میں بیٹنگ آسان ہوتی، مثبت اپروج کے ساتھ کھیلتا ہوں۔