کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کرنے کا با ضابطہ اعلان کردیا، پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر پاکستان کے میچز یا ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ اے ایچ ایف نے پاکستان کی درخواست قبول نہیں کی۔