کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ آسٹریلیا کےشان ٹیٹ نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔بدھ کوہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹریننگ سیشن سے قبل کھلاڑیوں کو پلان سے آگاہ کیابولنگ کوچ شان ٹیٹ نے نیٹ سیشن میں بولروں کو مختلف پلان دیےبیٹنگ کوچ مائیک ا سمتھ اور فیلڈنگ کوچ منصور امجد نے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ مشقیں کرائیں۔