ٹوکیو ( نصر اقبال، نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کے نوجوان ڈریگ فلکر سفیان خان نے 11 گول کرکے ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے تمام گول پینالٹی کارنر سےکیے ۔ دوسرے نمبر پر بھارت کے ہرمن پریت سنگھ 10 گول کے ساتھ رہے، جبکہ بھارت کے ابھیشیک، دلپریت سنگھ اور ملائیشیا کے ابو کمال ازرائی اور فیصل ساری نے 9،9 گول کیے۔ سہیل عباس نے 2004 اولمپکس میں 11 گول کرکے پاکستان کیلئے ایک اولمپکس میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ بنایا تھا۔