اوکاڑہ (نمائندہ جنگ)سوتیلے باپ نے 10سالہ یتیم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچی کی والدہ کشور بی بی کی مدعیت میں طارق کیخلاف مقدمہ درج ، ملزم گرفتار کرلیا گیا، بورے والا کی رہائشی خاتون کشور بی بی کی پہلی شادی سے ایک لڑکا علی اصغر اور لڑکی علیشہ 2 بچے تھے ،شوہر کے مرنے کے بعد کشور بی بی نے قصبہ51ٹو ایل اوکاڑہ میں طارق سے دوسری شادی کر لی، کشور لوگوں کے گھر کام کر کے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتی تھی ،وقوعہ کے روز ملزم طارق نے مبینہ طور پرکشور کی بیٹی 10سالہ بیٹی ”ع“ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس پی انوسٹی گیشن معاذ ظفر کو موقع پر بھجوایا جنہوں نے ملزم طارق کو گرفتار کرلیا۔