کراچی(نیوز ڈیسک)جہلم میں تین کمسن بچیوں کے قتل کا مقدمہ دادی کی مدعیت میں ماں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمہ یاسمین نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ اس کا شوہر اس پر تشدد کرتا تھا اور خرچے کیلئے پیسے نہیں دیتا تھا واقعے کی رات بھی رقم کسی سے ادھار لے کر شوہر کو دی تھی۔ یاسمین کا مزید کہنا تھا کہ صبح بچیوں کو لے کر میکے جانے کا پروگرام بنایا تو شوہر نے مار پیٹ کی پھر وہ چلا گیا، اس کے جانے کے بعد جذبات اور غصے میں آکر تینوں بچیوں کو قتل کردیا تھا۔ ملزمہ نے یہ بھی بتایا کہ اُس نے اپنے آپ کو مارنے کی کوشش کی اور کمرے میں آگ لگا دی تھی۔