• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف واقعی شریف ہوتے تو خود واپس آجاتے ،شہزاد اکبر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)مشیر برائے داخلہ و احتساب ،شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ نواز شریف واقعی شریف ہوتے تو خود واپس آجاتے نواز شریف کو واپس لانا ہی پڑے گا اور کوئی راستہ نہیں ہے،شہباز شریف کی جانب سے کوشش ہوتی ہے کیس میں تاخیر ہو۔ سپریم کورٹ کو والیم10 دیا گیااس کے بعد والیم10 اس وقت نیب کے پاس موجود ہے مقدمات چل رہے ہیں۔ہم بیرون ملک اثاثے تو معلوم کرسکتے ہیں کہ کس کے کیا اثاثے ہیں لیکن جب ہم اس کو عدالت میں لے کر آتے ہیں تو ہمیں وہاں کی حکومتوں سے باقاعدہ طور پر شہادتیں چاہئے ہوتی ہیں جس کے لئے آئی ایم ایل ایز فائل کی جاتی ہیں ۔بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات کے لئے دیگر ممالک کو درخواستیں دی گئیں بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات کے لئے آئی ایم ایل ایز بھیجی جاتی ہیں۔کچھ ممالک کی جانب سے آئی ایم ایل ایز پر جواب میں تاخیر کی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف ٹی ٹیز کیس میں بھی بڑے والیم جمع کرائے گئے شہباز شریف کے خلاف تحقیقات شفاف ہوئی ہیں عدالت میں جمع ہیں۔

اہم خبریں سے مزید