رحیم یارخان(نمائندگان جنگ )بہاو لپور کے قریب اڈہ اسرانی پر2بسیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئےجبکہ دیگر حادثات میں ایک ہی خاندان کے 3افراد سمیت 6ہلاک ہو گئے،اڈہ اسرانی پر موٹر سائیکل سوار کوبچاتے ہوئے بسیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں،مرنیوالوں میں دونوں ڈرائیور، تھانیدار شامل ہے۔