• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،شہر کی سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن چکا

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا آئے روز شہر کی سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جسکے باعث شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ متعلقہ حکام اس سلسلے میں ٹریفک میں بہتری لانے کیلئے مسلسل ناکامی سے دو چار نظر آنے لگے کارخانو ن مارکیٹ سے لیکر جی ٹی روڈ اور اندرون شہر سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جامع حکمت عملی سامنے نہ آسکی جس سے شہریوں میں بھی تشویش پائی جانے لگی جبکہ رہی سہی کسر سی این جی سٹیشنز پر گیس بھرنے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاروں نے پوری کر دی جس سے مزید ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی جبکہ شہر کے بازاروں میں تجاوزات کے باعث بھی ٹریفک کا مسئلہ حل ہونیکا نام نہیں لے رہا شہریوں نے اس سلسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے ۔
پشاور سے مزید