لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور کی بینکنگ جرائم عدالت نے العربیہ اور رمضان شوگر ملز کے حوالے سے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور انکے صاحبزادے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 14جنوری تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔بینکنگ عدالت کے جج سردار طاہر صابر نے کیس کی سماعت کی، شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز اپنی عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر توسیع کیلئے پیش ہوئے ۔