• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی واسا میں ہائی الرٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر)بدھ کے روز ملتان میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر نے واسا میں ہائی الرٹ جاری کردیااورتمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا ۔اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے چونگی نمبر 9 ،بوسن روڈ، ایل ایم کیو روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکا سی آب کے انتظامات کو چیک کیا اور ڈسپوزل سٹیشن کی ورکنگ کا معائنہ کیا ۔افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ،دریں اثناء ایم ڈی واساکو بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی،جس کے مطابق چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن، سمیجہ آباد ڈسپوزل اسٹیشن، پرانا شجاع آباد روڈ پر 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
ملتان سے مزید