پشاور(کرائم رپورٹر ) اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنائی گئی نئی حکمت عملی کے تحت شہر کے 9 مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں، اہم اور حساس مقامات میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 8 خطرناک اشتہاری کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح جیل سے رہا ہونے والے عادی جرائم پیشہ افراد سمیت 116 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے مختلف زاویوں پر پوچھ گچھ کی گئی ہے، ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران 86 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور غیر قانونی مقیم 13 افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح اشتہاری ملزمان کو امداد فراہم کرنے اور پناہ دینے والوں سمیت ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، مصدقہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار افراد کے قبضہ سے 20 پستول، 2 شارٹ گن اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے_ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے جبکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے حوالے سے ہیومن انٹیلی جنس کو مزید موثر بنانے کی خاطر خصوص اقدامات کی ہدایت کی ہے