• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بلدیاتی نظام ،سپریم کورٹ صورتحال کا ازخود نوٹس لے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام سے لسانی مسائلِ پیدا ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ صورتحال کا از خود نوٹس لے کر جلد اس مسئلے کا حل نکالے وزیراعظم بھی نوٹس لیں ورنہ صوبے میں فسادات کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے صوبے کے شہری علاقوں میں تشویش پائی جاتی ہے، پی پی کی حکومت نے ہر شعبے میں لسانیت کو فروغ دے رکھا ہے جس سے شہری علاقوں میں احساس محرومی جنم لے رہا ہے جو لاوا پک رہا ہے اس کے نتائج ملک کے مفاد میں نہیں ہوں گے اس کو بہتر بنانے کے لیے توجہ دینے کی ضرورت ہے ورنہ حالات بے قابو ہو جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید