سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ سانگھڑ انور حسین چانڈیو کے حکم پر ایس ایچ او سانگھڑ گلزار مری نے پولیس نفری کی مدد سے علاقے کے زمیندار جہانگیر نظامانی کی پکسری میں واقع زرعی اراضی پر اچانک چھاپہ مار کر زمیندار کی نجی جیل میں قید بھیل خاندان سے تعلق رکھنے والے 10افراد جن میں خواتین بچے اور مرد شامل تھے کو بازیاب کرکے سانگھڑ تھانے میں منتقل کر دیا. پولیس ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بازیاب کردہ تمام افراد کو صبح عدالت میں پیش کر دیا جائے گا. متاثرہ خاندان سے متعلق مصری بھیل کے مطابق ظالم زمیندار نے مبینہ طور پر گزشتہ تین سال سے انہیں غیر قانونی طور پر پابند سلاسل بنا رکھا تھا۔