• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمس میں پانی کی لائن ڈالنے کے نام پر ٹھیکیدار کو 1 کروڑ کی پیشگی ادائیگی

جیکب آباد (نامہ نگارخاو ند بخش بھٹی)جمس کو پانی کی لائن ڈالنے کے نام پر ٹھیکیدار کو 1 کروڑ 10 لاکھ کی پیشگی ادائیگی،کام تاحال صفر،گزشتہ مالی سال ہی مبینہ بھاری رشوت اور کمیشن کے عوض چیک تھما دیا گیا، مگر جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز تک پانی کی پائپ لائن آج تک نہ پہنچ سکی،کاغذوں میں ادائیگی مکمل،کروڑوں کے فنڈز کھلی بدعنوانی اور کک بیکس کی نذر ہو گئےرابطے کے باوجود ایکسین پبلک ہیلتھ کا مؤقف سامنے نہ آسکا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کرپشن اور بدعنوانی کے گڑھ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ جہاں ایک طرف 63 میں سے اکثریتی آر او پلانٹس غیر فعال پڑے ہیں اور ڈیلی ویجز بھرتیوں میں رشوت و سیاسی مداخلت کا بازار گرم ہے، وہیں اب محکمے کے ایکسین کا ایک اور سنسنی خیز کارنامہ سامنے آیا ہے جس کے تحت جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو پانی کی پائپ لائن بچھانے کے لیے گزشتہ مالی سال 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کی پیشگی ادائیگی کر دی گئی، لیکن کام تاحال مکمل طور پر ٹھپ پڑا ہے۔باوثوق ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پانی کی لائن فراہم کرنے کے منصوبے پر گزشتہ مالی سال ہی 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کی خطیر رقم ٹھیکیدار کو پیشگی ادا کر دی گئی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ضوابط اور کام کی تکمیل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مبینہ بھاری رشوت اور کمیشن کے عوض یہ پیشگی ادائیگی کی گئی، جس کے بعد فنڈز مبینہ بدعنوانی کی نذر ہو گئے۔ جس سے میڈیکل اسٹاف، طلبہاور مریضوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید