• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 60 فیصد ایل پی جی باؤزر حفاظتی معیارات پر پورا نہ اترنے کا انکشاف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)ملک میں 60 فیصد ایل پی جی باؤزرزحفاظتی معیارات پر پورا نہ اترنے کا انکشاف ہوا ہے،وفاقی حکومت نے معیار پر پورا نہ اترنے والے ایل پی جی باؤزرز کو 30 جون 2027تک مہلت دے دی،۔ ملک میں ایل پی جی کی نقل و حمل کے لیے تقریباً 2 ہزار باؤزرز کام کر رہے ہیں، ان میں سے صرف 800باؤزرز نیشنل ایکسپلوسیو اینڈ پیٹرولیم سیفٹی ایجنسی کے اسٹینڈرڈز کے مطابق ہیں جبکہ باقی ماندہ ایک ہزار 200 باؤزرز ابھی حفاظتی معیار پر پورے نہیں اترتے۔سرکاری دستاویز سےمعلوم ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے معیار پر پورا نہ اترنے والے ایل پی جی باؤزرز کےخلاف کارروائی روکی جا رہی ہے، معیار پر پورا اترنے کے لیے 60 فیصد ایل پی جی باؤزرز کو 30 جون 2027 تک مہلت دے دی گئی ہے،دستاویز کے مطابق نیپسا یقینی بنائے گا کہ باقی تمام باؤزرز 30 جون 2027 تک کمپلائنٹ ہو جائیں، غیر کمپلائنٹ باؤزرز کے خلاف 30 جون 2027 تک انفورسمنٹ کارروائی نہیں ہوگی،دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نیپسا یقینی بنائے گا کہ تمام باؤزرز ہر وقت ٹریک ہوں، کوئی بھی باؤزر بغیر ٹریکنگ کے سڑک پر نہیں چل سکے گا، تمام باؤزرز اوگرا کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پلیٹ فارم سے منسلک ہوں گے اور ڈیجیٹل ڈیش بورڈ سے ہر باؤزر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی، اوگرا غیر لائسنس یافتہ باؤزرز استعمال کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے گا، غیر لائسنس یافتہ سلنڈرز یا دیگر آلات استعمال کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، اوگرا کو سخت ریگولیٹری اقدامات کو ادارہ جاتی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے،دستاویز کے مطابق باؤزر ٹو باؤزر گیس منتقلی پر مکمل پابندی ہوگی، راستے میں ایک باؤزر سے دوسرے باؤزر میں گیس ڈالنا جرم ہوگا، صرف لائسنس یافتہ پلانٹس پر ہی سلنڈر بھرنے کی سخت کمپلائنس ہوگی اور غیر لائسنس یافتہ جگہ پر سلنڈر بھرنے پر کارروائی ہوگی، دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ سرمایہ کاری کیحدوں اور تھرڈ پارٹی آڈٹس کے ذریعے مارکیٹنگ لائسنسوں کی یکجائی ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید