• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبے یا انتظامی یونٹ وقت کی اہم ضرورت ہیں، ثروت اعجاز قادری

میرپورخاص(نامہ نگار/سلیم آزاد) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ نئے صوبے یاانتظامی یونٹس وقت کی اہم ضرورت ہیں،جس کے لیئے طریقہ کارموجود ہے، پاکستان میں موجودہ گورننس کانظام ناکام اور فرسودہ ہوچکاہے، ملک کو فلاحی ریاست بنانے اوربہتر انتظامی کارکردگی کے لیئے اسےری سیٹ کرناناگزیرہوگیا ہے۔میرپورخاص پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں یاانتظامی یونٹس کے قیام کافیصلہ تمام سیاسی جماعتوں اورقومی مشاورت سے ہونا چاہیئے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کرنے میں بڑی مددملے گی،انہوں نے کہاکہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے میں دوہرامعیار نہیں ہونا چاہیئے،اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی جاتی ہے توسندھ میں اس حوالے سےمختلف موقف کیوں اختیار کیا جارہاہے۔

ملک بھر سے سے مزید