ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف خواتین جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ نے اسلام آباد میں اسد عمر سے ملاقات کی،مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف بننے پر مبارکباد دی۔ جنوبی پنجاب خواتین کی تنظیم سازی کے حوالے سے آگاہ کیا اور زور دیا کے آنے والے بلدیاتی الیکشن میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی جائے اسد عمر نے کہا کہ خواتین کاپارٹی میں ا ہم رول ہے جس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔