پشاور ( جنگ نیوز) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرصدارت حیات آباد کی نکاسی آب کیلئے ریگی سے گزرنے والے سیوریج لائن کے تصفیہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ثاقب رضا اسلم، اور قبائلی ضلع خیبر کے کوکی خیل قبیلے جو کہ ریگی للمہ میں رہائش پذیر ہیں نے ملک برکت آفریدی کی سربراہی میں شرکت کی اجلاس میں کوکی خیل قبیلے کے تحفظات کی وجہ سے کئی عرصے سے التوا کا شکار ریگی سے گزرنے والی سیوریج لائن کے حوالے سے باقاعدہ مذاکرات کیے گئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کی موجودگی میں کوکی خیل قبیلے کو تحریری یقین دہانی کرائی گئی کے حیات آباد کی نکاسی آب کے لئے ریگی سے گزرنے والے نالے کو زیر زمین چالیس فٹ نیچے تعمیر کیا جائے گا اور اس کی تعمیر سے مقامی آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا بعد ازاں فریقین کے مابین باقاعدہ معاہدہ طے پایا گیا جس میں پشاور ڈویلپمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اس بات کا پابند بنایا گیا کہ نالے کو زیر زمین چالیس فٹ نیچے تعمیر کیا جائے گا جبکہ متاثرین کے مطالبے پربعض مقامات پر نالے کا روٹ بھی تبدیل کر دیا گیا جس پر کوکی خیل قبیلے نے نالے کی تعمیر پر آمادگی ظاہر کی اور اس سلسلے میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے بھرپور تعاون کا اعلان کیا .