اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)چیف جسٹس گلزار احمد تھرپارکر کے دو روزہ دورے پر مٹھی پہنچ گئےہیں،رات کا قیام مٹھی میں ہوگا اور آج تھرپارکر بار ایسوسی ایشن کے پروگرام کی صدارت کریں گے اور بار کی ڈجیٹل لائبریری کا افتتاح کریں گے۔اس ضمن میں تھرپارکر بار کے جنرل سیکرٹری فقیر منور ساگر نے بتایا کہ تھرپارکر بار کے لیئے یہ بڑا اعزاز ہے کہ پہلی مرتبہ چیف جسٹس پاکستان تھرپارکر بار میں تشریف لا رہے ہیں۔یہ پروگرام چیف جسٹس کے استقبال کے لیئے رکھا گیا ہے۔پروگرام میں تھر کےعوام کو درپیش اہم مسائل پر بھی بار کے عہدیداران گفتگو کریں گے۔