لاہور( نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی فارن فنڈنگ کا معاملہ اب بھی چھپایا جارہاہے 2013سے 2022تک معاملہ اربوں روپے تک جاتاہے، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے ایک بینک اسٹیٹمنٹ یا ایک کمپنی کا کاغذ نہیں دیا، جو کچھ عمران خان کے پاس ہے کیا انہوں نے اسٹیٹ بینک سے لیا یا امریکہ کی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس سے حاصل کیا ،یہ بات انہوں نے ایک تقریب میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کی۔