• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری اموات کو بھی معاشی اشاریوں میں شامل کرلیں، تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات کی تنقید


لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹوئٹ میں مری واقعہ پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو 2دن پہلے معیشت کی مضبوطی کا ذکر کر دیا تھا اور محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا تھا تو کل رات جو قیمتی جانیں چلی گئیں،کیا انھیں بھی معاشی اعشاریوں میں شامل کر لیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کا بیانیہ اپنے ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا،کیونکہ جان تو اللہ کو دینی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید