لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک جانب مری میں قیامت برپا ہے اور دوسری جانب وفاقی وزرا پریس کانفرنس میں شہباز شریف کو جیل بھیجنے کے دعوے کر رہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹس میں کہا بے حس وفاقی وزرا کی لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ندامت، شرمندگی یا افسوس کی بجائے مسکراتے چہرے دکھائی دیئے اور سانحے کی ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے شاہد خاقان عباسی کو ریسکیو کام کرنے کا مشورہ دیا گیا۔