پشاور (خصوصی نامہ نگار) نوشہرہ، مانسہرہ اور سوات کے بعد صوابی اور کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے بھی دور دراز علاقوں میں کورونا کی سامپلنگ کے لئے میں تعینات ریپڈ رسپانس ٹیموں (آر آر ٹیز) کو ادائیگی کے لئے محکمہ صحت سے رابطہ کرلیا ہے۔ دونوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی جانب سے ڈائریکٹر جنر ل ہیلتھ سروسز کو بھیجے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ فروری 2021 سے ٹیموں کو کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ٹیمیں سٹیشنری اور ٹرانسپورٹ وغیرہ کے اخراجات خود برداشت کر رہی ہیں لہٰذا ترجیحی بنیادوں پر ٹیموں کو ادائیگی کا زیر التواء معاملہ حل کیا جائے۔