• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘ سور نما جانوروں کے جھنڈ کی موجودگی کا انکشاف

پشاور( وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور کے نواحی علاقوں میں سور نما جانوروں کے جھنڈ کی موجودگی نے علاقہ عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے عوام نے انتظامیہ سے اس سلسلے میں نوٹس لیکر کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے پشاور کے نواحی علاقوں تہکال، پلوسئی ، یونیورسٹی اور حیات آباد میں شام ہوتے ہی عجیب جانوروں کو دیکھا گیا ہے، تہکال، پلوسئی قبرستان میں بھی سور نما عجیب جانوروں کے جھنڈ کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں ، مقامی شہریوں کے مطابق سور نما جانور متعدد جانوروں کو کھا چکے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے انتہائی بڑے سائز کے سور نما جانور ہیں جس نے مقامی آبادی کو خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے مقامی شہریوں نے اس سلسلے میں انتظامیہ کو نوٹس لیکر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پشاور سے مزید