پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے آئس منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔جسٹس اعجاز انور پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے ملزم کی اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت انکے وکیل لیاقت علی آفریدی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم زوہیب سکنہ تہکال پر الزام ہے کہ تھانہ تہکال پولیس نے 16جولائی 2021کو ملزم سے جامہ تلاشی کے دوران 350گرام آئس برآمد کی تھی اور ملزم کےخلاف مقدمہ درج کیا۔ ملزم نے ماتحت عدالت سے ضمانت درخواست خارج ہونے پرپشاورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جو دلائل مکمل ہونے پرمنظو رکرلی گئی۔