• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری، امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں، ساجد نقوی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مری میں گذشتہ روز کے سانحے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے ایک ہی خاندان کے آٹھ سے زائد افراد سمیت 21افراد کے جاں بحق ہونے پر ان کے لواحقین سے دلی رنج اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز تر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے ٹھوس اقدمات کے ذریعہ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے ایسا میکنزم بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے جس سے ایسا افسوسناک اور دلخراش واقعہ دوبارہ وقوع پزیر نہ ہو۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت بھی کی ۔
اسلام آباد سے مزید