• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران مبینہ طور پر یمن میں ہتھیار اسمگل کر رہا ہے، امریکی جریدہ

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران مبینہ طور پر یمن کو ہتھیار اسمگل کر رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں بحیرہ عرب میں متعدد کشتیوں سے ضبط کیے گئے ہزاروں ہتھیار اقوام متحدہ کے ماہرین کی رائے میں ممکنہ طور پر ایک ہی ایرانی بندرگاہ سے بھیجے گئے تھے۔ اس امریکی اخبار نے اقوام متحدہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ بحیرہ عرب میں جن ہزاروں ہتھیاروں کو قبضے میں لیا گیا، انہیں ممکنہ طور پر ایرانی شہر جاسک کی بندرگاہ سے روانہ کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ نے 2015سے یمن کے حوثی باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگا رکھی ہے۔

اہم خبریں سے مزید