• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں سیاح پرتشدد کرنے سے روکنے پرٹک شاپ کا مالک اوراسکے ساتھی پولیس ملازمین پرچڑھ دوڑے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مری میں سیاح پرتشدد کرنے سے روکنے پرٹک شاپ کامالک اوراس کے ساتھی پولیس ملازمین پرچڑھ دوڑے ، ڈنڈے برسائے ،وردی پھاڑدی اورروڈبلاک کردی ، تھانہ مری کو اے ایس آئی محمد یاسین نے بتایاکہ معملازمین بسلسلہ ڈیوٹی جی پی او چوک موجودتھے کہ 7 جنوری کی رات ساڑھے نوبجےایمبیسڈر ہوٹل کے نیچے ایک ٹک شاپ کے مالک نے ایک نوجوان سیاح کو مارنا شروع کردیا جوڈیوٹی پر موجود ملازمین نے اسے چھڑوانے کی کوشش کی تو اس دوران دیگر اشخاص بھی مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے اور پولیس ملازمین کے گلو گیر ہو گئے جنکے نام بعد میں عبداللہ خان، محسن عباسی، احسن عباسی، مطیع اللہ اور دکاندار کا نام مصدق معلوم ہوا احسن عباسی نے وار ڈنڈا کیا جو کانسٹیبل شاہ رخ کو سامنے ماتھے پر لگا اوردیگر نے بھی پولیس ملازمین سے مزاحمت کی، وردی پھاڑ دی اور روڈ بلاک کر دی جس سے جی پی او چوک مکمل بندہو گیا جن کے ساتھ دیگر دس بارہ نامعلوم اشخاص بھی تھے جن کو میں اور دیگر ملازمین سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید