چکوال(نمائندہ جنگ) سانحہ مری میں فیملی سمیت جاں بحق ہونے والے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال کی قبر پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اسی طرح صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر ، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل ، کمشنر راولپنڈی ڈویڑن سید گلزار حسین اور ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم کی طرف سے بھی نوید اقبال کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی نوید اقبال اور ان کے ہمراہ ان کی فیملی کے جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی و تدفین تحصیل تلہ گنگ میں ان کے آبائی گاؤں دودیال میں کی گئی ۔