ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان کی سال 2021ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی جس کےمطابق گزشتہ سال کے دوران محکمہ صحت کے زیرانتظام ہسپتالو ں میں مجموعی طور پر40 لاکھ 62 ہزار 531 مریضوں کو طبی سہولیات دی گئیں ،جن میں سے 50 ہزار 470 مریضوں کو داخل کیا گیا۔اسی دوران 2 لاکھ 75 ہزار 303 مریضوں کا ایمرجنسی کے ذریعے علاج معالجہ کیا گیا ۔25 ہزار 140 مریضوں کے آپریشن کیئے ۔جبکہ چار ہزار 985 آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال کی گئی ہے ۔گزشتہ سال سانس کی تکلیف میں لاحق 7 لاکھ 56 ہزار 832 ۔دیگر وجوہات کے بناء پر بخار کے 2 لاکھ 57 ہزار 547.اسہال کے دو لاکھ 31 ہزار سے زائد مریضوں ۔جبکہ معدے کے السر میں مبتلا ایک لاکھ 9 ہزار 26 مریضوں کا علاج کیا گیا ۔ 4 لاکھ 88 ہزار 52 کورونا کے مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے ۔محکمہ صحت ملتان نے اب تک 27 لاکھ 38 ہزار 699 شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کے پہلی حفاظتی ویکسین کی ڈوز لگائی ہے ۔جس کے بعد کوریج کی شرح 79 فی صد رہی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ 20 لاکھ 52 ہزار 342 لوگوں کو مکمل کورونا کی ڈوز لگوانی ہے۔