• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری سے حکومتی نااہلی سامنے آگئی، حافظ ادریس

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا کہ مری کی سیر کرنے والوں کے ساتھ جو حشر کیا گیا اس سے حکومت اور اداروں کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی کہ سب نااہل ہیں کوئی حکومت چلانے کے قابل نہیں ۔ 75سال سے پاکستان پر مسلط ٹولہ جن کا کاروبار اور جائیدادیں ملک سے باہر ہیں، ایسی کوئی عدالت نہیں جو ان کے خلاف کارروائی کر سکے، جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں وہ ضمانتیں لے کر بیٹھے ہیں اور عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے، جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کا درس دیتے ہیں، اپنی پارٹیوں میں الیکشن نہیں کراتے اور پارٹیوں پر ڈکٹیٹر بن کر مسلط ہیں روٹی کپڑا اور مکان اور ریاست مدینہ کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں۔حافظ ادریس نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار سے پہلے جو وعدے کیے تھے کہ کرپشن کی دولت واپس لائوں گا، کرپٹ لوگ جیلوں میں ہونگے، ایک نواز شریف کو سزا ہوئی تھی وہ بھی ملک سے فرار ہو گئے ہیں، آصف زرداری اور بلاول زرداری پر کرپشن کا الزام لگایا گیا مگر ابھی تک نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ،عمران خان کا سات سالہ پرانا فارن فنڈنگ کا کیس اب اگلے الیکشن سے پہلے کھولنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، 2018کے الیکشن میں یہ کیس نہیں کھولا گیا، لگتا ہے کہ اگلے الیکشن میں یہ سارے کرپٹ پھر حصہ لیں گے اور لوٹ مار کی دولت تقسیم کر کے اقتدار میں آجائیں گے، عمران خان بھی ناکام ثابت ہوئے 90 دن مانگے تھے، ساڑھے تین سال ہوگئے ہر محکمے اور ادارے میں چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں، جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، سیاسی، سفارشی اور رشوت لے کر بھرتیاں کی جائیں تو پھر یہی کچھ ہوتا ہے۔
یورپ سے سے مزید