• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر آباد میں واقع پاکستان کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج میں داخلوں کا آغاز

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)سندھ کے بڑے شہر شہید بے نظیر آباد میں واقع پاکستان کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج میں آٹھویں جماعت کیلئے داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 29جنوری ہے جبکہ تحریری امتحان 13 فروری کو لے جائیں گے۔ بختاور کیڈٹ کالج کی انتظامیہ کے مطابق وہ طالبات جنہوں نے ساتویں جماعت کم از کم 60فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کی ہو یا وہ ساتویں جماعت میں پڑھ رہی ہوں، داخلہ پالیسی کے مطابق خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کالج میں داخلے کئے جا رہے ہیں۔ پالیسی کے مطابق داخلی کی خواہشمند امیدوار بچیوں کی عمر کی حد تک یکم اپریل 2022 تک 12 سے 14 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔کالج انتظامیہ کے مطابق بختاور کیڈٹ کالج کے داخلہ فام ادارے کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں جس کے ساتھ تین ہزار روپے کے پے آڈر بختاور کیڈٹ کالج فارگرلز شہید بینظیر آباد کے ساتھ جمع کرایا جا سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید