• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری کے بعد زیارت سے سیاحوں کی واپسی، وادی سنسان ہوگئی

چمن(نورزمان اچکزئی)چمن سمیت شمالی بلوچستان کےبیشتر علاقوں میں موسم صاف ہے ہو گیا ہے۔مری واقعہ اور سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے وادی زیارت سے تمام سیاح پیر کی شام تک چلےگئے وادی سنسان ہو گئی ۔

چمن، پشین مسلم ، باغ، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی سمیت بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کے ڈیرے،ادھر چمن میں ڈپٹی کمشنر جمعہ دادخان مندوخیل نے تیسرے روز بھی سیلاب متاثرین میں خیمے اور گھریلو اشیاء تقسیم کیں ۔

 جبکہ پی ڈی ایم اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس محدود وسائل ہونے کے باعث سندھ کی امداد نے حوصلہ بڑھا دیا ہے چمن، پشین، نوشکی، مستونگ، قلعہ عبداللہ، برشور، مسلم ، باغ، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی سمیت بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی نے ڈھیرے ڈال دئیے ہیں جہاں سرشام ہی بازار بند اور لوگ گھروں کو چلے جاتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید